راولپنڈی: خیابان سرسید میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران مختلف جرائم میں مطلوب 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے پیر ودھائی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع علاقے خیابان سرسید میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت امجد اور سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان پولیس کو قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج 3 مقدمات میں مطلوب تھے۔ دونوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔
دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ملوث تمام پیٹی بھائیوں کو بچانے کے لیے ایف آئی آر ہلاک ملزمان کے ساتھیوں کے خلاف درج کرلی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 4 ملزمان 15 سے 20 منٹ تک پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے رہے، جوابی کارروائی میں ملزمان کے 2 ساتھی ہلاک ہوگئے۔
The post راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2vozA0B
0 comments:
Post a Comment