Ads

یلو کیب فراڈ کیس کا ملزم 22 سال بعد بری

 کراچی: ہائی کورٹ نے یلو کیب فراڈ کیس کا ملزم 22 سال بعد بری کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں نواز شریف کے دوسرے دور حکومت میں آنے والے یلو کیب فراڈ اسکیم اسکینڈل کی سماعت ہوئی، اس دوران یلو کیب فراڈ کیس کے ملزم عبدالمجید سومرو کو وہیل چیئر پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے سماعت کے دوران 22 سال بعد نجی بینک کے ملازم کو فراڈ کیس کے الزام سے بری کردیا گیا، بریت کا فیصلہ سننے پر ملزم عبدالمجید سومرو کے خوشی سے آنسو نکل پڑے۔ اس موقع پر عبدالمجید سومرو نے کہا کہ میں بے قصور تھا اور آج عدالت سے بری بھی ہوگیا، جو لوگ ملوث تھے وہ بری ہوئے اور مجھے سزا دی گئی۔

واضح رہے کہ عبدالمجید سومرو پر 1996 میں یلو کیب اسکیم میں فراڈ کا الزام عائد کیا گیا تھا، بینکنگ کورٹ نے ملزم عبدالمجید سومرو کو 7 سال قید کی سزا سنائی تاہم عبدالمجید سومرو نے 2009 میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

The post یلو کیب فراڈ کیس کا ملزم 22 سال بعد بری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wsl89k
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment