Ads

26 قومی کرکٹرز ایبٹ آباد میں شیڈول ٹریننگ کیمپ میں طلب

لاہور: ایشیا کپ سے قبل 26 قومی کرکٹرز کو ایبٹ آباد میں شیڈول فزیکل ٹریننگ کیمپ میں طلب کر لیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق آئندہ ماہ ایشیاکپ کا آغاز 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہو گا، جس کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے  تیاریاں شروع کردی ہیں اور 26 قومی کرکٹرز کو ایبٹ آباد میں شیڈول فزیکل ٹریننگ کیمپ میں طلب کر لیا گیا ہے۔  27 سے 31 اگست تک آرمی سکول آف فزیکل اینڈ ٹریننگ میں شیڈول کیمپ میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، کپتان سرفرازاحمد، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی، عثمان شنواری، محمد نواز، عماد وسیم، حارث سہیل، محمد حفیظ، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، جنید خان، صاحبزادہ فرحان، شان مسعود، عثمان صلاح الدین، اسد شفیق، بلال آصف، محمد اصغر، راحت علی اور امیر حمزہ کو طلب کیا گیا ہے۔
ٹیم آفیشلز میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، ٹرینر گرانٹ لوڈن، بولنگ کوچ اظہر محمود، فزیوتھراپسٹ لیف ڈیکن اور اینالسٹ طلحہ اعجاز شامل ہیں۔ ایشیا کپ کےلئے ٹریننگ کیمپ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

 

The post 26 قومی کرکٹرز ایبٹ آباد میں شیڈول ٹریننگ کیمپ میں طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wo1sCB
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment