کراچی: ہمایوں سعید اورفہد مصطفیٰ کی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی2‘ نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں فلم ’سنجو‘کا ریکارڈ توڑدیا۔
عید الاضحیٰ کے موقع پرریلیز ہونے والی فلم’جوانی پھر نہیں آنی2‘ کی ریلیز کے پہلے روز سے ہی کامیابی کے ساتھ نمائش جاری ہے۔ فلم نے کمائی میں رنبیر کپور کی فلم’سنجو‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
پاکستان میں فلموں کی بزنس کا ریکارڈ مرتب کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ نے ریلیز کے پہلے روز 2 کروڑ 9 لاکھ، دوسرے روز 3 کروڑ 58 لاکھ، تیسرے روز 3 کروڑ 41 لاکھ ، چوتھے روز 3 کروڑ 71 لاکھ، پانچویں روز 3 کروڑ 18 لاکھ ، چھٹے روز ایک کروڑ 92 لاکھ اور ساتویں روز ایک کروڑ 7 لاکھ کا بزنس کیا اس طرح مجموعی طور پر فلم پہلے ہفتے میں 20 کروڑ64 لاکھ کمانے میں کامیاب رہی۔ اس بزنس میں پریمئر کے 24 لاکھ روپے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب بالی ووڈ کی رواں سال کی کامیاب ترین فلم ’سنجو‘ نے پاکستان میں بھی کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔ ’سنجو‘ نے پاکستانی سینماؤں میں پہلے ہفتے میں مجموعی طور 18 کروڑ 65 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔
The post ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ نے ’سنجو ‘ کو پیچھے چھوڑ دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wvK9jU
0 comments:
Post a Comment