کرک: شاہ سلیم میں جائیداد کے تنازعہ پر مخالفین نے فائرنگ کرکے باپ اس کے تین بیٹے قتل کردیئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع کرک کے نواحی علاقے شاہ سلیم گڈی خیل میں جائیداد کے تنازعے پر مخالفین کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پاڑو خان نامی شخص اور اس کے 3 بیٹے قریبی رشتہ دار کے جنازے پر گئے ہوئے تھے کہ مخالفین نے موقع پا کر ان پر فائرنگ کردی.
فائرنگ کے نیتجے میں چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ شوہر اوربیٹوں کی ہلاکت کی خبرسنتے ہی صدمےسے ماں کا بھی انتقال ہوگیا۔
The post کرک میں مخالفین کی فائرنگ سے باپ سمیت 3 بیٹے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NmtVjk
via Blogger https://ift.tt/2Lt9gs4
August 26, 2018 at 07:02AM
0 comments:
Post a Comment