Ads

لاہور میں بھٹہ مزدور کی 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ایک شخص گرفتار

لاہور میں بھٹہ مزدور کی 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ایک شخص گرفتار

 لاہور: بھٹہ مزدور کی 6 سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور میں تھانہ انویسٹی گیشن مانگا منڈی کی پولیس نے 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم 15 سالہ یاسر نے 6 سالہ نسرین کو تالاب سرائے گاؤں میں رانا جبار کے بھٹے پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایس پی انویسٹی گیشن صدر راشد ہدایت کے احکامات پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی اور ملزم یاسر کو اوکاڑہ کے علاقے میں کارروائی کر کے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ بچی اور ملزم کے اہل خانہ رانا جبار کے بھٹے پر ملازمت کرتے ہیں، نسرین کو طبی معائنے کے لیے چلڈرن اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔

The post لاہور میں بھٹہ مزدور کی 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ایک شخص گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ocpBIK

via Blogger https://ift.tt/2LmCE3n
August 26, 2018 at 01:31AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment