Ads

انڈونیشا میں ایشین گیمز کے پرامن انعقاد کیلئے پولیس آپریشن، 77 افراد ہلاک

جکارتہ: انڈونیشیا میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں 77 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا جب کہ 52 مشتبہ ملزمان زخمی ہیں۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں ماہ ہونے والے ایشین گیمز کے پُر امن انعقاد کے لیے پولیس کی جانب سے جنوری میں شروع کیے گئے کریک ڈاؤن میں 77 مشتبہ ملزمان کو نشانہ بنایا گیا۔

جکارتہ پولیس کے ترجمان آرگو یوانو کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ماورائے عدالت قتل نہیں کیا گیا ہے بلکہ یہ ملزمان گرفتاری دینے کے بجائے مزاحمت کر رہے تھے جس سے عوام کی جان کو خطرات لاحق ہوگئے تھے اس لیے مجبوراً پولیس کو دفاع کرنا پڑا۔

آرگو یوانو نے دعویٰ کیا کہ مارے گئے افراد منشیات فروش اور دیگر جرائم میں ملوث تھے جب کہ جنوری سے جاری آپریشن کے دوران 2 ہزار ملزمان کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کو ملک کی بدنامی کا باعث بننے نہیں دیں گے اور جرم کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا کے شہر پلم بینگ میں 18 اگست سے 2 ستمبر تک ایشین گیمز ہوں گے، جس کے لیے دارالحکومت میں بین الاقوامی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جکارتہ میں سینکڑوں اضافی سیکیورٹی افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

The post انڈونیشا میں ایشین گیمز کے پرامن انعقاد کیلئے پولیس آپریشن، 77 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2L4JytJ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment