Ads

انڈونیشیا میں شدید زلزلہ، ہلاکتوں کا خدشہ

انڈونیشیا میں شدید زلزلہ، ہلاکتوں کا خدشہ

جکارتا: انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لومبوک میں زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 7 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ لوگ گھروں سے نکل کر سڑکوں اور کھلے میدان میں جمع ہو گئے۔

زلزلے سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راستے بند اور چند مکانات تباہ جبکہ فضا غبار آلود ہوگئی۔ زلزلے سے قریبی عمارتیں لرز اُٹھیں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے لومبوک کے پڑوسی جزیرے بالی میں بھی محسوس کیے گئے جہاں شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 460 ہو گئی

واضح رہے کہ انڈونیشیا کے سیاحتی مرکز لومبوک میں 11 اگست کو آنے والے زلزلے سے 450 سے زائد افراد ہلاک جب کہ لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے تھے۔

The post انڈونیشیا میں شدید زلزلہ، ہلاکتوں کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Bq7loz

via Blogger https://ift.tt/2OK5GMr
August 19, 2018 at 07:46AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment