Ads

مشتاق احمد نے بنگلہ دیشی ٹیم کا بولنگ کوچ بننے سے معذرت کرلی

 لاہور: نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ بننے سے معذرت کر لی۔

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے گیری کرسٹن کے مشورے پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد کو بولنگ کوچ کے عہدے کے لیے پیشکش کی تاہم انہوں نے یہ پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے ہی کام کرنا چاہتا ہوں۔

یاد رہے کہ مشتاق احمد اسپن بولنگ کوچ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ انگلش ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ انگلش کاﺅنٹی اور آئی پی ایل میں بھی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

The post مشتاق احمد نے بنگلہ دیشی ٹیم کا بولنگ کوچ بننے سے معذرت کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MRtO2l
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment