Ads

عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد اسپیکر ہاؤس میں نہیں رہ سکتے، خورشید شاہ

عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد اسپیکر ہاؤس میں نہیں رہ سکتے، خورشید شاہ

 اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد اسپیکر ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کر سکتے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اسپیکر ہاؤس پارلیمنٹ کی پراپرٹی ہے،  پارلیمنٹ کی پراپرٹی میں وزیراعظم نہیں آ سکتے، اسپیکر ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ اور کوئی رہائش اختیار نہیں کر سکتا، عمران خان بھی وزیراعظم بننے کے بعد یہاں رہائش اختیار نہیں کرسکتے، وزیراعظم کے لئے اس کا اپنا گھر موجود ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور تحریک انصاف کے اتحاد کے حوالے سے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی مرضی ہے، کیا لیا ہے کیا دیا ہے، ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے ساتھ کیا معاہدہ کیا ہے آگے چل کر دیکھا جائے گا۔

The post عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد اسپیکر ہاؤس میں نہیں رہ سکتے، خورشید شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LIoZIO

via Blogger https://ift.tt/2ACevWo
August 02, 2018 at 04:58AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment