Ads

عمران خان کی جیت میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار واضح تھا، ریحام خان

واشنگٹن: نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیت میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار واضح تھا۔

ریحام خان نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کی حکومت معیشت، نوجوانوں کیلیے روزگار اور سماجی و انسانی آزادیوں میں کارکردگی دکھاتی ہے تو وہ بحیثیت سیاسی تجزیہ کار ذاتی معاملات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عمران حکومت کی تعریف کریں گی تاہم ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کی دعووں اور حقیقی تبدیلی لانے میں بہت فرق ہوتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان قومی ہیرو بہرحال ہیں اور اگر ان کا موازنہ کوئی ٹرمپ کے ساتھ کرتا ہے تو انھیں افسوس ہوتا ہے۔

ریحام خان کے بقول مریم نواز کا سیاسی مستقبل ہے اور یہ کہ انھیں اپنی کتاب پر جو آن لائن دستیاب ہے، بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے، ایک ہزار سے زیادہ کاپیاں فروخت ہو چکی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے ساتھ فیس بک لائیو میں ریحام خان نے کہا کہ تبدیلی آ گئی مگر اس کو اصل تبدیلی میں ڈھالنا ابھی باقی ہے، تبدیلی تو آگئی لیکنیہ تبدیلی اچھی بھی ہو سکتی ہے، بری بھی اور عارضی بھی، تبدیلی تو یہ بھی آ گئی کہ ایک ایم پی اے ایک عام شہری پر تھپڑوںکی بارش کر رہا ہے۔

ریحام خان کے مطابق عمران خان کی جیت میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار واضح تھا، اگرمریخ سے فرشتے ووٹ دینے نہ آتے تو بھلا مولانا فضل الرحمن کیسے ہارتے، بلوچستان سے پی ٹی آئی کیسے سیٹ جیت سکتی۔

 

The post عمران خان کی جیت میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار واضح تھا، ریحام خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Phqwnn
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment