Ads

عمران خان کی تقریب حلف برداری میں غیرملکی شخصیات کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریبِ حلف برداری میں عمران خان کے چند ذاتی دوستوں کو شرکت کے لئے مدعو کیا جائے گا، ان کے علاوہ بیرون ملک سے کسی کو بھی بیرونی شخصیت کو دعوت نہیں دی جائے گی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق تحریک انصاف نے نئے وزیراعظم کے لئے تقریب حلف برداری میں کسی بھی غیرملکی شخصیت کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تقریب حلف برداری مکمل طور پر ایک قومی تقریب ہوگی، چیرمین تحریک انصاف نےتقریب نہایت سادگی سےکرنےکی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ تقریب سے کسی قسم کے تعیش یا تکلف کا اظہار نہ کیا جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تقریبِ حلف برداری میں عامر خان، گواسکراورسدھو مدعو

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف ایوان صدر میں سادگی سے منعقد ہونے والی تقریب میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے، تقریبِ حلف برداری میں عمران خان کے چند ذاتی دوستوں کو بیرون ملک سے تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا جائے گا، ان کے علاوہ بیرون ملک سے کسی کو بھی بیرونی شخصیت کو دعوت نہیں دی جائے گی۔

 

The post عمران خان کی تقریب حلف برداری میں غیرملکی شخصیات کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2vtAf0S
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment