Ads

فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیراعظم کے درمیان ملاقات طے

پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے درمیان ملاقات 3 اگست کو ہو گی۔  

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے  3 اگست کو سرکاری دورے پر فرانس پہنچیں گی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات رات کے کھانے پر فرانس کے شہر تولوں کے قریب صدارتی سیاحتی مرکز ’فورٹ بریگاں کُون‘ میں ہوگی۔

فرانسس کے صدر ایمانوئل میکرون اپنے اہل خانہ کے ہمراہ صدارتی سیاحتی مرکز ’فورٹ بریگاں کُون‘ میں موسم سرما کی تعطیلات گزارنے کے لیے موجود ہیں جہاں برطانوی وزیراعظم اپنے شوہر کے ہمراہ پہنچیں گی۔ یہ پہلا موقع ہو گا جب یہاں کسی دوسرے ملک کے رہنما سے فرانسسی رہنما سے ملاقات ہو گی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے لیے کسی سرکاری ایجنڈے کا بظاہر اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن ممکنہ طور پر بریگزٹ کے معاملے کو فوقیت حاصل رہے گی جب کہ شام کی صورت حال اور ایران جوہری معاہدے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

قبل ازیں نو منتخب برطانوی وزیر خارجہ جریمی ہنٹ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ژاں ایو لیدریاں سے  گزشتہ روز پیرس میں ملاقات کی تھی جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کے معاملے پر طویل گفت و شنید ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ برطانوی عوام نے یورپی یونین یونین سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا تھا تاہم برطانوی حکومت کو انخلاء کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔ بریگزٹ سیکرٹری ڈیوڈ ڈیوس  ’تھریسا مے پالیسی‘  پر اختلاف کے باعث مستعفی ہوچکے ہیں اور برطانوی کابینہ بھی اس پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرچکی ہے۔

The post فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیراعظم کے درمیان ملاقات طے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OwBEMO
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment