کراچی: شہرقائد میں کے الیکٹرک کی لاپرواہی سے بچے کے دونوں بازو ضائع ہوگئے جب کہ واقعے کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے باوجود اہلخانہ انصاف کے منتظرہیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں احسن آباد کا رہائشی 8 سالہ عمرگلی میں جارہا تھا کہ دائیں ہاتھ پربجلی کا تارٹوٹ کرگرگیا، تارہٹانے کی کوشش میں دونوں بازوبری طرح جھلس گئے، بچے کوسول اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز کے پاس بازو کاٹنے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔
پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں کے الیکٹرک گڈاپ ٹاون کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک نے واقعے پرافسوس اورمدد کا اعلان کرکے چپ سادھ لی ہے جب کہ کے الیکٹرک کی لاپرواہی پر اہل محلہ بھی کافی غصے میں نظر آئے۔
دوسری جانب عمر کے والد کا کہنا ہے کہ واقعے کوایک مہینے سے زائد گزرنے کے باوجود کے الیکٹرک حکام نے رابطہ نہیں کیا، اعلی حکام سے اپیل ہے مجھے انصاف فراہم کیا جائے، میں رکشہ چلاتا ہوں علاج کی سکت نہیں رکھ سکتا۔
والد نے مزید کہا کہ میرا معاملہ اٹھانے پر میڈیا کا شکر گزارہوں، ڈاکٹرز نے پرائیوٹ اسپتال جانے کا مشورہ دیا ہے وزیر اعظم سے اپیل ہے کے میرے بیٹے کا علاج اچھے اسپتال میں کروایا جائے۔
The post کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلت سے بچہ زندگی بھرکے لیے معذورہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2N359I7
0 comments:
Post a Comment