Ads

دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کی شادی کی تاریخ منظرعام پر آگئی

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور جوڑی دپیکا پڈوکون اوررنویرسنگھ 20 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون 20 نومبر کو اٹلی  کے خوبصورت مقام ’لیک کومو‘ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شادی کی تقریب  میں دونوں کے خاندان اور قریبی دوستوں سمیت صرف 30 مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا جب کہ شادی کی تقریب بھی زیادہ بڑے پیمانے پر منعقد نہیں کی جائے گی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اٹلی دپیکا اوررنویر دونوں کی پسندیدہ جگہوں میں سے ایک ہے، یہی وجہ ہے کہ دونوں اپنی زندگی کا سب سے یادگار دن یعنی اپنی شادی یہیں کرنا چاہتے ہیں، تاہم دونوں کی شادی کےاستقبالیے کی تقریب  بھارت میں نہایت شاندار طریقے سے منعقد کی جائے گی۔

رنویراور دپیکا کی شادی کی خبر سن کربھارتی اداکار کبیر بیدی نے دونوں کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا’’ اٹلی جیسے خوبصورت مقام پر یہ شاندار جشن ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دونوں کو زندگی بھر خوش رہنے کی دعادی۔‘‘

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون گزشتہ کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں تاہم دونوں نے کبھی اپنے تعلق کی نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی ہے۔

The post دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کی شادی کی تاریخ منظرعام پر آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MqIW6G
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment