Ads

خاتون اول بشریٰ عمران کا عوام کے نام پہلا پیغام

لاہور: خاتون اول بشریٰ عمران نے عوام کے نام پہلا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرسی آنی جانی چیز ہے آج میں خوش نہیں بلکہ ڈری ہوئی ہوں۔

پاکستان کے نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ اور پاکستان کی خاتون اول نے عمران خان کے حلف اٹھانے کے بعد عوام کے نام پہلا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرسی آنی جانی چیز ہے، آج میں خوش نہیں ڈری ہوئی ہوں۔ اللہ پاک نے ہم پر بہت بڑی ذمہ داری ڈالی ہے۔

خاتوان اول نے کہا عمران خان کا مقصد ملک سے غربت کا خاتمہ، صحت اور تعلیم کے نظام کو بہتر کرنا ہے۔ عوام نے ہمیں منتخب کیا ہے انشا اللہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں بشریٰ عمران سفید رنگ کا خوبصورت عبایا زیب تن کرکے شریک ہوئیں، تقریب میں خاتون اول اپنی سادگی کے باعث مرکزنگاہ بنی رہیں۔ اس کے علاوہ ان کے ہاتھ میں موجود تسبیح اورخوبصورت انگوٹھی بھی میڈیا پر چھائی رہی۔

The post خاتون اول بشریٰ عمران کا عوام کے نام پہلا پیغام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MZh9ay
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment