اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے امیدواروں کا آج اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے امیدواروں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی ، چوہدری سرور، شفقت محمود، نعیم الحق اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں حکومت بنانے کیلیے پی ٹی آئی نے مطلوبہ نشستیں حاصل کرلیں
پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان وفاق، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت کی گئی، پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے پارٹی قیادت کو آزاد امیدواروں کے ساتھ جاری رابطوں میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔
سیکرٹری اطلاعا ت نعیم الحق کا کہنا ہے کہ آج وزرائے اعلیٰ کے ناموں کا فیصلہ ہوجائے گا۔ ذرائع کے مطابق پہلے پنجاب پھر خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلی کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ پنجاب کی وزارت اعلی کے لئے تحریک انصاف کے پانچ امیدوار میدان میں ہیں جن میں علیم خان، فواد چوہدری ، یاسمین راشد، محمود الرشید اور میاں اسلم اقبال شامل ہیں جب کہ خیبرپختونخوا سے عاطف خان، پرویز خٹک اور اسد قیصر شامل ہیں۔
The post پی ٹی آئی اجلاس؛ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے ناموں کا اعلان متوقع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2n3mges
0 comments:
Post a Comment