Ads

العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس؛ نواز شریف احتساب عدالت میں پیش

العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس؛ نواز شریف احتساب عدالت میں پیش

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت میں پیش کردیا ہے جہاں العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی سربراہی میں العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت جاری ہے جب کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو سماعت کیلیے اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا ہے جہاں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا پر جرح کر رہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : جیل کے سیل میں رہتا ہوں اور ٹھیک ہوں، نواز شریف

سابق وزیراعظم کی عدالت میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ سابق وزیراعظم کی پیشی کے موقع پر شاہد خاقان عباسی، پرویز رشید، مفتاح اسماعیل، طارق فاطمی، عرفان صدیقی، برجیس طاہر اور طاہرہ اورنگزیب بھی جوڈیشل کمپلیکس پہنچے۔

 

 

The post العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس؛ نواز شریف احتساب عدالت میں پیش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wzdWID

via Blogger https://ift.tt/2wr8Aif
August 30, 2018 at 12:34AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment