اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے بنی گالہ میں متوقع وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی اقدامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بنی گالہ میں متوقع وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات مکمل کرلیے ہیں، سیاسی گہما گہمی میں کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں ایک ایمبولینس اور ایک فائر بریگیڈ کی گاڑی بنی گالہ پہنچا دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے بنی گالہ ہاؤس کے اطراف سرچ لائٹس بھی لگادی گئی ہیں۔ سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن حکام کو بھی انتظامات سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔
The post بنی گالہ میں عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے انتظامات مکمل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2AuwqhD
0 comments:
Post a Comment