اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پارلیمنٹ ہاؤس کی لفٹ میں پھنس گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد واپسی پر پارلیمنٹ ہاؤس کی لفٹ میں گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے کے باعث پھنس گئے، وہ 10 منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : 15 ویں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس، ارکان نے حلف اٹھالیا
پارلیمنٹ ہاؤس کے ملازمین کے مطابق لفٹ میں 8 افراد کی گنجائش تھی لیکن اس میں 12 افراد سوار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے لفٹ پھنس گئی تاہم واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ شعبے کے افراد پہنچ گئے اور انہوں نے لفٹ میں پھنسے افراد کو نکال لیا۔
The post آصف زرداری پارلیمنٹ ہاؤس کی لفٹ میں پھنس گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MgQXfi
0 comments:
Post a Comment