Ads

امریکا کی طرف سے عائد مزید پابندیوں کابھی جواب دیا جائے گا، ترک وزیر تجارت

استنبول: ترک وزیر تجارت نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے عائد مزید پابندیوں کا بھی جواب دیا جائے گا۔

سرکاری خبر رساں ادارے نے وزیر تجارت روحسار بیک جان کے حوالے سے بتایا کہ ترکی نے پہلے بھی امریکی پابندیوں کا عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے قوانین کے مطابق جواب دیا ہے اور وہ آئندہ بھی ایسا ہی کرے گا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی میں دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار امریکی پاسٹر کو ’’یرغمال‘‘ قرار دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ ان کو رہا نہ کرنے کی صورت میں ترکی پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

درایں اثنا امریکی وزیر خارجہ سٹیون منچن نے بھی ترکی کے خلاف مزید اقتصادی پابندیوں کا عندیہ دیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

The post امریکا کی طرف سے عائد مزید پابندیوں کابھی جواب دیا جائے گا، ترک وزیر تجارت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PizqRv
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment