Ads

پاکستان سے باہر میری کوئی جائیداد نہیں، آصف زرداری کا بیان حلفی

 اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اپنے بیان حلفی میں کہا ہے کہ پاکستان سے باہر میری کوئی جائیداد نہیں اور ناہی کوئی بینک اکاؤنٹ ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے این آر او مقدمے میں اپنا بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ ایک صفحے پر مشتمل بیان حلفی آصف علی زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے جمع کرایا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: این آر او میں میرا کوئی کردار نہیں

بیان میں کہا گیا ہے کہ حلفیہ کہتا ہوں کہ پاکستان سے باہر میری کوئی منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد نہیں، میرا کوئی بینک اکاؤنٹ پاکستان سے باہر نہیں، اور میں نے اپنے بیان میں جو بات کی ہے اس پر قائم ہوں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے این آر او کیس میں آصف علی زرداری کو بیرون ملک اثاثوں سے متعلق بیان حلفی جمع کرانے کاحکم دیا تھا، این آر او کے مقدمے کی سماعت کل ہوگی۔

The post پاکستان سے باہر میری کوئی جائیداد نہیں، آصف زرداری کا بیان حلفی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wnekcQ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment