Ads

عمران خان شیروانی میں وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے

 اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان شیروانی میں وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیروانی پہن کرحلف اٹھانا ایک روایت ہے جو قائد عظم سے چلی آرہی ہے۔ 1947 میں قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی شیروانی میں ہی حلف اٹھایا تھا، جب سے یہ روایت چلی آرہی ہے، عمران خان بھی اس روایت پر عمل کرتے ہوئے شیروانی میں حلف اٹھائیں گے۔

فواد چوہدری نے نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران احتساب عدالت کے اندر اور باہر(ن) لیگ کے رہنماؤں اورکارکنوں کی بڑی تعداد کی موجودگی پرتنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ سیکڑوں لوگوں کوعدالت بھجوادیں، جوعدالت اٹینڈ کرنا چاہتے ہیں ان کی فہرست دی جانی چاہیے، (ن) لیگ کا یہی رویہ رہا تو نوازشریف کے جیل ٹرائل کے فیصلے پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔

The post عمران خان شیروانی میں وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Mq7aOs
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment