Ads

آسٹریلین فاسٹ بولرمچل جونسن کا دنیائے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اعلان

سڈنی: آسٹریلین لیفٹ آرم پیسر مچل جونسن نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ 

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل جونسن نے کرکٹ  کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے،  پرتھ کے مقامی اخبار میں تحریر کردہ کالم میں انھوں نے کہا ہے کہ میرا کیریئر مکمل ہوگیا، میں نے اپنے کیریئر کی آخری گیند کرادی اور آخری وکٹ بھی لے چکا، آج میں کھیل کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں آئندہ برس کے وسط تک عالمی ٹوئنٹی 20 لیگز میں حصہ لینا چاہتا تھا لیکن میری جسمانی حالت مجھے اس بات کی اجازت نہیں دے رہی۔

واضح رہے کہ نومبر 2015 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے والے بولر مچل جونسن نے دنیا بھر کی ٹوئنٹی 20 لیگز میں شرکت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا اور انہوں نے گزشتہ برس آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کی تھی،  تاہم اب انھوں نے میدان سے مکمل باہر جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

The post آسٹریلین فاسٹ بولرمچل جونسن کا دنیائے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OLjHta
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment