Ads

موجودہ حکومت میں نئے لوگ نہیں بلکہ پرانے چہرے ہیں، سراج الحق

موجودہ حکومت میں نئے لوگ نہیں بلکہ پرانے چہرے ہیں، سراج الحق

لاہور: امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ الیکشن جیسا ہوا ساری دنیا جانتی ہے، الیکشن سے پہلے ہی سارے فیصلے ہو گئے تھے۔

لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن جیسا ہوا ساری دنیا جانتی ہے، الیکشن سے پہلے ہی سارے فیصلے ہو گئے تھے،  اس کے باوجود ہم نے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا، کیوں کہ ماضی میں ایک دفعہ الیکشن کا بائیکاٹ کیا جو درست فیصلہ ثابت نہیں ہوا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کو وقت دینا چاہتے ہیں تاکہ پتا چلے کہ وعدے کس حد سچ ثابت ہوتے ہیں، جماعت اسلامی کا مشن کوئی الیکشن یا وزارت نہیں ہے، اقتدار میں بیٹھے لوگ نئے نہیں ہیں پرویز مشرف، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے ساتھ بھی یہی لوگ تھے۔

The post موجودہ حکومت میں نئے لوگ نہیں بلکہ پرانے چہرے ہیں، سراج الحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2oboLfl

via Blogger https://ift.tt/2MPsflv
August 26, 2018 at 04:56AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment