Ads

پی ٹی آئی نے بلوچستان نیشنل پارٹی سے مرکز میں حمایت مانگ لی

پی ٹی آئی نے بلوچستان نیشنل پارٹی سے مرکز میں حمایت مانگ لی

تحریک انصاف نے مرکز میں وزارت عظمیٰ کے لیے بلوچستان نیشنل پارٹی سے حمایت مانگ لی ہے۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے وفد نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل سے ملاقات کی، پی ٹی آئی کے وفد میں سردار یار محمد رند اور نعیم الحق شریک تھے۔ اس موقع پر تحریک انصاف نے وزارت عظمیٰ کے لیے بلوچستان نیشنل پارٹی سے مرکز میں حمایت مانگی جب کہ اختر مینگل نے ملاقات میں پی ٹی آئی وفد کو 6 نکاتی مطالبات دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے 6 نکاتی مطالبات وہی ہیں جو گزشتہ حکومتوں سے تھے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ہم نے تحریک انصاف کے سامنے بلوچستان کے دیرینہ مسائل رکھے اور جب تک کور ایشوز حل نہیں کیے جاتے بلوچستان کی ترقی ناممکن ہے، 6 اہم معاملات پر آج تک کسی حکومت نے توجہ نہیں دی تاہم ہمیں اگر مثبت جواب ملا تو اگلی ملاقات کیلئے تیار ہیں۔

اس موقع پر ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان کی بطور وزیر اعظم ذمہ داری ہوگی کہ بلوچستان کے مسائل کا حل نکالیں جب کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ آج اختر مینگل اور عمران خان کی ملاقات ہو جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایم کیوایم کا وفاق میں تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ 

واضح رہے کہ  گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے وفاق میں حکومت سازی کے لیے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت سازی کے معاملے پر پی ٹی آئی کےساتھ تعاون کریں گے جب کہ ایوان میں اپوزیشن کے بجائے حکومتی بینچز پر بیٹھیں گے۔

The post پی ٹی آئی نے بلوچستان نیشنل پارٹی سے مرکز میں حمایت مانگ لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2n3GIf3

via Blogger https://ift.tt/2ODNwwn
August 02, 2018 at 01:08AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment