Ads

اس بار جشن آزادی سب سے زیادہ جوش و خروش سے منائیں گے، عمران خان

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اس مرتبہ جشن آزادی سب سے زیادہ جوش و خروش سے منائیں گے۔

وزارت عظمیٰ کے امیدوار عمران خان نے 15 ویں قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت کی اور رکنیت کا حلف اٹھالیا۔ اجلاس میں شرکت کے بعد عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس سے اپنے گھر بنی گالا روانہ ہوئے۔

اس موقع پر صحافیوں نے عمران خان سے سوالات پوچھنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس مرتبہ جشن آزادی سب سے زیادہ جوش و خروش سے منائیں گے۔ وزارت اعلیٰ پنجاب کے امیدوار کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ مشکل ہونے کے سوال پر عمران خان نے جواب نہیں دیا اور صرف مسکرا کر گاڑی میں بیٹھ گئے۔ صحافی نے چیرمین پی ٹی آئی سے پوچھا کہ آج قومی اسمبلی میں کئی پرانے چہرے نہیں تھے آپ نے انہیں مس تو نہیں کیا، تو عمران خان نے جواب دینے سے گریز کیا۔

The post اس بار جشن آزادی سب سے زیادہ جوش و خروش سے منائیں گے، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wbGbft
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment