Ads

نوشہرہ میں پشتو گلوکارہ ریشم شوہر کے ہاتھوں قتل

نوشہرہ: اکبر پوره میں مقامی گلوکاره اور اداکارہ ریشم کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشہرہ کے علاقے جبه داود زئی اکبر پوره میں رہائش پذیر پشتو گلوکارہ ریشم کو اس کے شوہر نے مبینہ طور پر قتل کردیا۔ 35 سالہ ریشم کی 9 ماہ قبل وقاص نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا ہے، واقعے کے بعد مقتولہ کا شوہر فرار ہو چکا ہے جب کہ پولیس نے مقتولہ کی بہن کی مدعیت میں وقاص کے خلاف تھانه اکبر پوره میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ مقتولہ رامین عرف ریشم کے سسرال سے خبر آئی کہ ان کی بہن کا انتقال ہوگیا ہے اور وہ آکر متوفی کی تجہیز و تدفین میں شرکت کریں، میت کے غسل کے دوران انہوں نے متوفی کے جسم پر تشدد کے نشان دیکھے تو انہیں شک گزرا۔ وہ میت کو قریبی اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے موت سے پہلے رامین پر تشدد کی تصدیق کردی۔ رامین اور وقاص کی 9 قبل شادی ہوئی تھی تاہم دنوں کے درمیان ناچاقی چل رہی تھی، کچھ عرصہ قبل ہی دونوں کے درمیان سمجھوتہ کرایا گیا تھا۔

The post نوشہرہ میں پشتو گلوکارہ ریشم شوہر کے ہاتھوں قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2mZYOyD
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment