Ads

ناصر جمشید کی اہلیہ نے فیصلہ غیرمنصفانہ قرار دیدیا

 لاہور: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید کی اہلیہ نے شوہر کے خلاف فیصلہ کو غیرمنصفانہ قرار دیدیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر سمارا افضل نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے ٹریبیونل کی کارروائی شروع ہونے سے قبل ہی میرے شوہر کو ماسٹر مائنڈ قرار دے کر اشارہ دے دیا تھا کہ کیس کا فیصلہ کیا ہوگا۔

ناصر جمشید کی اہلیہ نے کہا کہ ابھی تک ذہن تسلیم نہیں کر رہا کہ اس نوعیت کا فیصلہ کس طرح دیا جا سکتا ہے، ٹریبیونل میں کارروائی کے دوران حتمی دلائل جاری تھے تو ایک ممبر سماعت کیلیے وہاں موجود ہی نہیں تھا لیکن سزا سنانے والوں میں شامل تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اوپنر برطانیہ میں بے گناہ ثابت ہو گئے تو انصاف کے لیے پی سی بی کے خلاف ہر برطانوی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاﺅں گی۔

The post ناصر جمشید کی اہلیہ نے فیصلہ غیرمنصفانہ قرار دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MZb11G
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment