Ads

اسلام آباد کے اسکولز کو گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس وصولی کی اجازت

اسلام آباد کے اسکولز کو گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس وصولی کی اجازت

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے اسکولوں کو گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس وصول کرنے کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے جون جولائی کی چھٹیوں کی فیس وصولی کے معاملے کی سماعت کی۔ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ابرار عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: نجی اسکولوں کو موسم گرما کی تعطیلات کی فیس وصولی سے روک دیا گیا

ملک ابرار نے بتایا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اسکولوں کو جون جولائی کی فیس وصول کرنے سے روک دیا تھا، جس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا، عدالت عظمیٰ نے اسکولوں کا اصولی موقف تسلیم کرتے ہوئے فیس وصول کرنے کی اجازت دے دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نجی تعلیمی اداروں کو فیس وصولی کی اجازت دے دی اور کیس نمٹا دیا۔

سپریم کورٹ نے فیس وصولی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک رکنی بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا اور کیس جسٹس شوکت صدیقی کے علاوہ کسی دوسرے بینچ کے سامنے لگانے کی ہدایت دی تھی۔

The post اسلام آباد کے اسکولز کو گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس وصولی کی اجازت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Kgra0A

via Blogger https://ift.tt/2AwbTJu
August 01, 2018 at 01:08AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment