Ads

کلاس میں پیچھے بیٹھتی تھی اور بہت شرارتیں کرتی تھی، کاجول

کلاس میں پیچھے بیٹھتی تھی اور بہت شرارتیں کرتی تھی، کاجول

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے اپنی بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بچپن اور نوجوانی  میں بہت شرارتی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کاجول حال ہی میں اپنی آنے والی فلم’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں ٹی وی شو’’انڈیاز بیسٹ ڈرامے باز‘‘میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے بچپن اورنوجوانی کے دنوں کی یادیں تازہ کیں۔ شو کے دوران کاجول سے سوال پوچھا گیا اگرانہیں اپنے کالج کے دنوں میں واپس جانے کا موقع ملے تو وہ کسے اپنا کلاس فیلو دیکھنا چاہیں گی؟

اس سوال کے جواب میں کاجول نے کہا کہ اگر انہیں دوبارہ کالج جانے کا موقع ملے تو وہ چاہیں گی کہ ان کے شوہر اجے دیوگن اور شاہ رخ خان ان کی کلاس میں ہوں کیونکہ ہم تینوں بہت شرارتی ہیں اورکلاس کی سب سے پیچھے والی بینچ پر بیٹھ کر خوب شرارتیں کرتے۔

اس کے ساتھ ہی کاجول نے کہا کہ وہ اداکار عامر خان کو اپنے کلاس فیلو کے طور پر بالکل بھی نہیں دیکھنا چاہیں گی کیونکہ عامر خان بہت پڑھاکو ٹائپ کے ہیں جو ٹیچرز کے پسندیدہ بچے ہوتے ہیں اور اگر میں کلاس میں شرارتیں کرتی تو وہ میری شکایت کردیتے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کاجول کی فلم ’’ہیلی کاپٹرایلا‘‘ 7  ستمبر کو ریلیز ہورہی ہے جس میں وہ ایک سنگل ماں کا کردار نبھارہی ہیں جو اپنی گریجویشن کی تعلیم مکمل کرنے کے لیے اپنے ہی بیٹے کے کالج میں داخلہ لیتی ہے۔

The post کلاس میں پیچھے بیٹھتی تھی اور بہت شرارتیں کرتی تھی، کاجول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2nJyHwe

via Blogger https://ift.tt/2ODrzNi
August 16, 2018 at 01:53AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment