کراچی: پی ٹی آئی رہنما عامرلیاقت کے بعد پارٹی کے ایک اور ایم این اے نے احساس محرومی کا اظہارکردیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کراچی کے ارکانِ اسمبلی کی جانب سے ناراضگی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ این اے 252 سے ایم این اے آفتاب جہانگیر کا آڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے احساس محرومی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آفتاب جہانگیر نے کہا چاہے اسلام آباد ہو یا کراچی ہمیں نظراندازکیا جارہا ہے اور ہم سے کچھ نہیں پوچھا جارہا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار ڈاکٹرعارف علوی سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی کے بڑے ہیں انہیں چاہیئے کہ وہ ان معاملات کودیکھیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عامرلیاقت حسین کے تحریک انصاف سے اختلافات سامنے آگئے
دوسری جانب رکنِ قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ میں نے اپنے آڈیو پیغام میں ڈاکٹر عارف علوی کو مخاطب کیا تھا، نظر انداز کیے جانے پر مختلف اراکین اسمبلی کو اس حوالے سے شکایات ہیں، سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں میں ہمیں شامل رکھا جائے، میں کسی فارورڈ بلاک کا حصہ نہیں ہوں جب کہ مجھے چیئرمین سمیت تمام عہدیداروں پر مکمل اعتماد ہے۔
آفتاب جہانگیر نے کہا کہ تحریک انصاف نے مجھے عزت دی ہے، مجھے ووٹ عمران خان کی وجہ سے ملا ہے، میرا گلہ صرف اتنا ہے کہ شہر قائد سے متعلق فیصلہ سازی میں ہمیں شامل رکھا جائے۔
The post کراچی سے تحریک انصاف کے ایک اور ایم این اے پارٹی سے ناراض appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wy170f
0 comments:
Post a Comment