Ads

شیخ رشید کے وزیر بنتے ہی ریلوے افسران سے اختلافات

 اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید اور ریلوے افسران میں اختلافات سامنے آگئے ہیں جس کے بعد چیف کمرشل مینیجر حنیف گل نے 2 سال کی رخصت مانگ لی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید اور محکمے کے افسران کے درمیان اختلافات سامنے آنے لگے ہیں جس کے بعد چیف کمرشل مینیجر حنیف گل نے 2 سال کی طویل رخصت مانگ لی ہے۔ چیف کمرشل مینیجر حنیف گل نے چھٹیوں کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نئے وزیر کا رویہ تضحیک آمیز ہے، شیخ رشید انتہائی نان پروفیشنل وزیر ہیں لہذا ان کے ماتحت کام نہیں کرسکتا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شیخ رشید ریلوے اجلاس کی کہانی باہر آنے پر افسران پر برس پڑے

واضح رہے کہ گزشتہ روز ریلوے کے اجلاس کی اندرونی کہانی باہر آنے پر شیخ رشید افسران پر برس پڑے تھے، شیخ رشید نے اجلاس میں حکم جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ میٹنگز میں کیا ہوتا ہے، کوئی کسی کو نہیں بتائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے منصوبوں کی تعریف کی جب کہ پریس کانفرنس میں مخالفت کرتے رہے۔

The post شیخ رشید کے وزیر بنتے ہی ریلوے افسران سے اختلافات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2oas4mJ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment