Ads

چوہدری سرور کی بطور گورنر پنجاب تقریب حلف برداری موخر

 لاہور: چوہدری سرور نے بطور گورنر پنجاب اپنی حلف برداری صدارتی انتخاب تک موخر کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور کو پنجاب کا گورنرمقرر کیا گیا ہے انہیں 28 اگست کواپنے عہدے کا حلف لینا تھا تاہم اب انہوں نے حلف برداری موخر کردی ہے۔

چوہدری سرور نے اپنی ٹوئٹ میں حلف اٹھانے کی تقریب موخرکرنے کی وجہ صدارتی انتخاب کو قرار دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ میں سینیٹ کے رکن کی حیثیت سے اپنا فرض پورا کرنا اور 4 ستمبر کو عارف علوی کو صدر مملکت منتخب کرانے کے لیے ان کی مدد کرنا چاہتا ہوں، اس لئے اب بحیثیت گورنر پنجاب اس کے بعد ہی حلف اٹھاؤں گا۔

واضح رہے کہ چوہدری سرور پنجاب سے تحریک انصاف کے واحد سینیٹر ہیں، صدارتی انتخاب میں اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ امیدوارسامنے آنے کی صورت میں پی ٹی آئی کے امیدوارعارف علوی کو سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

The post چوہدری سرور کی بطور گورنر پنجاب تقریب حلف برداری موخر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2P6EyYg
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment