Ads

فہد مصطفیٰ سلمان سے نہیں اکشے کمار سے بھی بڑے اداکار ہیں، عثمان خالد بٹ

کراچی: نامور پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ نے اداکار فہد مصطفیٰ کو سلمان خان سے نہیں بلکہ اکشے کمار سے بھی بہتر اوربڑا اداکار قرار دے دیا۔

گزشتہ چند روز قبل پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ نے ایک انٹرویو کے دوران اپنا موازنہ سلمان خان سے کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے سلمان خان ہیں۔ ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر جہاں کچھ لوگوں نے ان کی بات سے اتفاق کیا وہیں کچھ لوگ ناراض بھی ہوئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان کا سلمان خان ہوں

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر اداکار بھی فہد مصطفیٰ کے اس بیان پر ان کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔ اداکار عثمان خالد بٹ نے ٹوئٹر پر فہد مصطفیٰ کو بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان سے ہی نہیں بلکہ اکشے کمار سے بھی بڑا اداکار قراردے دیا۔ انہوں نے کہا فہد مصطفیٰ نے’’لوڈویڈنگ‘‘ کے ذریعے ایک سماجی پیغام دیا ہے جس طرح اکشے کمار اپنی فلموں میں دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ اکشے کمار کی ہر فلم میں کوئی نہ کوئی سماجی پیغام ہوتا ہے، ان کی فلموں میں ’’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘‘، ’’گولڈ‘‘ اور’’گبر از بیک‘‘ شامل ہیں۔

The post فہد مصطفیٰ سلمان سے نہیں اکشے کمار سے بھی بڑے اداکار ہیں، عثمان خالد بٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2oiG8uC
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment