Ads

ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہارالحسن کے بھائی چائنا کٹنگ میں ملوث نکلے

 کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کے بھائی پر چائنا کٹنگ کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کراچی میں ایم کیو ایم رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کے بھائی ابصار الحسن زمینوں پر قبضوں میں ملوث نکلے۔ کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے چائنا کٹنگ کرانے پر سرجانی ٹاؤن تھانے میں خواجہ اظہار کے بھائی کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی۔

مقدمے کے مطابق ابصار الحسن نے متعدد سرکاری زمینوں پر قبضہ کیا اور چائنا کٹنگ کرکے اراضی فروخت کردی۔ کے ڈی اے کے مطابق ابصار الحسن سرجانی ٹاؤن میں چائنا کٹنگ کے تمام معاملات چلارہے ہیں، چائنا کٹنگ کرنے والا خواہ کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہو اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔ کیس میں ابصار الحسن کے علاوہ ایک اور ملزم حبیب انصاری عرف ڈاکٹر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

The post ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہارالحسن کے بھائی چائنا کٹنگ میں ملوث نکلے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PgrFdY
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment