Ads

شہید ہی ہمارے اصل ہیروہیں، ترجمان پاک فوج

 راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ہمارے شہداء نے اپنا آج ہمارے محفوظ کل کے لیے قربان کیا، شہید ہمارے اصل ہیروہیں، شہیدوں کوسلام۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے دفاع پاکستان کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس بار 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان بھرپور اور منفرد انداز میں منایا جائے گا، یومِ دفاع کےسلسلے میں افواجِ پاکستان ہتھیاروں کی نمائش کریں گے، تعلیمی اداروں میں شہداکی یاداور وطن سے محبت کی تقریبات ہوں گی ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارے شہداء نے اپنا آج ہمارے محفوظ کل کے لیے قربان کیا، شہید ہمارے اصل ہیروہیں، شہیدوں کوسلام، تمام ادارے اپنے اپنےشہدا کی یاد میں خصوصی تقاریب کریں گے، اور تمام ایئر پورٹس پرشہدا کی تصاویرلگائی جائیں گی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم بشمول میڈیا کو چاہیئے کہ وہ زندہ قوم کی طرح اپنے شہداء کو یاد رکھیں، میڈیا سے منسلک افراد شہدا کے گھروں میں جائیں اور انہیں احساس دلائیں کہ ان کے بیٹے نے ملک و قوم کی خاطرجان دی۔

 

The post شہید ہی ہمارے اصل ہیروہیں، ترجمان پاک فوج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PKz8Dm
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment