Ads

منصب مل جاتے ہیں منزل ملنا ضروری ہے، مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ منصب تو ہاتھ میں آجاتے ہیں اور افراد وزیراعظم، صدر بھی بنتے رہے ہیں لیکن منصب منزل نہیں ہے۔

کوئٹہ میں محمود خان اچکزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم مل جل کر جمہوری سفر کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، اب تک ہم آزادی کے اصل مقاصد حاصل نہیں کر سکے، ہمارا مقصد ہے کہ ملک میں جمہوری ادارے مستحکم ہونے چاہئیں، منصب تو مل جاتے ہیں، لوگ وزیراعظم اور صدر بھی بنتے رہتے ہیں لیکن اصل میں منزل ملنا ضروری ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  آصف زرداری اپوزیشن جماعتوں کی رائے کا احترام کریں

مولانافضل الرحمان  نے کہا کہ امت مسلمہ اورپاکستانی قوم کو مبارکباد دیتا ہوں جن کے احتجاج کے باعث گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کومنسوخ کیا گیا، گستاخانہ خاکےاظہار رائے کی آزادی نہیں امت مسلمہ کی دل آزاری ہے، مغربی دنیا کو پیغام دیتا ہوں کہ امت مسلمہ کی دل آزاری سے باز رہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ  اقوام متحدہ قانون سازی کے ذریعے ایسی باتوں کو روکے، اور مغرب مسلم اُمّہ کے مقدسات کا احترام کرے۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا نعرہ تحریک انصاف نے لگایا مگر تبدیلی ہم لائیں گے، وزیراعظم عمران خان اور صدر مولانا فضل الرحمان تو تبدیلی ہوگی، چاہتے ہیں عمران خان اورفضل الرحمان ایک ہی چبوترے پر کھڑے ہوکرسلامی لیں، اسی لئے اپوزیشن جماعتوں کا متحدہ  صدارتی امیدوار لانے کی کوشش کررہے ہیں، اس حوالے سے  پیپلز پارٹی سے بھی ضرور بات کریں گے۔

محمود خان نے کہا کہ بہتر پاکستان ہم سب کی منزل ہے، ماضی کو بھول جائیں بہتر پاکستان بنائیں، ہمیں ایشین ٹائیگربننے کے لئے آئین کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگی۔

 

 

The post منصب مل جاتے ہیں منزل ملنا ضروری ہے، مولانا فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2N3f9kS
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment