Ads

سابق صدر نیشنل بینک نے برطرفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی   

سابق صدر نیشنل بینک نے برطرفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی   

 اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی جانب سے عہدے سے برطرف کیے جانے والے سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد نے معطلی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔

سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں وزیراعظم، سیکریٹری خزانہ، کابینہ ڈویثرن، گورنر اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : وفاقی کابینہ کا صدر نیشنل بینک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ  

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نہ قانون و ضوابط کی کبھی خلاف ورزی کی اور نہ ہی کوئی ڈیپارٹمنٹل انکوائری میرے خلاف زیرالتواء ہے جب کہ نہ کوئی چارج فریم ہوا اور نہ ہی کوئی شوکاز دیا گیا لہذا بغیرسنے معطلی غیر قانونی ہے، 28 اگست کے سیکریٹری خزانہ کے نوٹیفکیشن کو غیرقانونی قراردے کر کالعدم قراردیا جائے اور یکم جنوری 2019 تک بطور نیشنل بنک صدر کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صدر نیشنل بینک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جب کہ وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیشنل بینک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا کیوں کہ وہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔

The post سابق صدر نیشنل بینک نے برطرفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی    appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wsRrF4

via Blogger https://ift.tt/2PfW2RY
August 30, 2018 at 01:04AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment