Ads

وزیراعظم کی امریکی وزیرخارجہ سےگفتگو پر امریکی بیان حقیقت سےمختلف ہے، وزیرخارجہ

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان فون پر اچھی اور تعمیری گفتگو ہوئی تاہم پریس ریلیز میں جو بتایا گیا وہ حقیقت کے برعکس ہے۔

سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس ایوان کو پاکستان کی خارجہ پالیسی میں دلچسپی ہے، خارجہ پالیسی مرتب کرنے میں پارلیمنٹ سے رہنمائی حاصل کروں گا، ہمیں پارٹی سے بالاتر ہو کر خارجہ پالیسی کو دیکھنا ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکی وزیر خارجہ کا وزیر اعظم کو فون

شاہ محمود قریشی نے کہا امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان فون پر جو رابطہ ہوا وہ اچھی اور تعمیری گفتگو تھی، اخبارات میں بھی تذکرہ ہوا تاہم پریس ریلیز میں جو بتایا گیا وہ حقیقت کے برعکس ہے، غلطیاں ہو جاتی ہیں پریس ریلیز میں غلطی ہو گئی ہوگی۔ پارلیمنٹ کی آواز امریکا تک پہنچائیں گے۔

The post وزیراعظم کی امریکی وزیرخارجہ سےگفتگو پر امریکی بیان حقیقت سےمختلف ہے، وزیرخارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LzXlc9
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment