Ads

اٹلی میں پلُ گرنے سے درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ

اٹلی میں پلُ گرنے سے درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ

روم: اٹلی کے مصروف ترین موٹروے  پر بنا پلُ  گرنے سے درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق  شمالی شہر جنووا میں زمین سے 100 میٹر اونچائی پر بنا رابطہ پلُ  کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا،پلُ ٹوٹنے کے وقت کئی گاڑیاں اس سے گزر رہی تھیں جس میں درجنوں افراد سوار تھے۔

امدادی اداروں کی ٹیمیں ہنگامی طور پر حادثے کی جگہ روانہ کردی گئی ہیں جب کہ  ایمبولینس سروس کا کہنا ہے کہ درجنوں افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اٹلی کے وزیرٹرانسپورٹ نے پل گرنے کے واقعے کو ایک بڑا سانحہ قرار دیا ہے جب کہ یورپین پارلیمنٹ کے صدر نے ٹوئٹر پیغام میں سانحے کے متاثرین سے اظہار ہمددری کیا۔

تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پلُ کے ملبے کے نیچے کئی گاڑیاں دبی ہوئی ہیں، یہ پلُ ’’پونتے موراندی‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے کہ جو کہ اے 10 موٹروے کے ذریعے جنووا کو دیگر شہروں سے جوڑتا ہے ۔

The post اٹلی میں پلُ گرنے سے درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MmRRpD

via Blogger https://ift.tt/2wa7RB6
August 14, 2018 at 06:33AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment