Ads

ماش کی دال کے میٹھے دہی بڑے

ماش کی دال کے میٹھے دہی بڑے

بیسن کے دہی بڑے تو سب ہی بناتے اورکھاتے ہیں اس بار آپ ماش کی دال کے میٹھے دہی بڑے بنایئے اور منفرد ذائقے کا مزہ لیجیئے۔

اجزا:

ماش کی دال: ایک پیالی
پسی ہوئی ادرک: آدھا چائے کا چمچ
میٹھا سوڈا: چٹکی بھر
تیل: حسب ضرورت
دہی: ڈیڑھ پاؤ
نمک :حسبِ ذائقہ
چینی :6 کھانے کے چمچ
کارن فلور: ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:

دال کودوگھنٹے کے لیے بھگو کراچھی طرح گرائنڈرمیں گاڑھا پیسٹ بنالیں۔ پیسٹ میں ادرک اورمیٹھا سوڈا شامل کرکے اچھی طرح پھینٹ لیں۔ اب تیل گرم کرکے چمچے کی مدد سے چھوٹی چھوٹی بوندیاں بناکرنیم گرم پانی میں کچھ دیربھگو کر نچوڑ لیں۔

دہی میں باقی تمام چیزیں ملاکراچھی طرح پھینٹ لیں اوردہی بڑوں پرپھیلا دیں پھر اس میں چاٹ مصالحہ اور میٹھی چٹنی ڈالیئے اور نوش فرمائیے۔

The post ماش کی دال کے میٹھے دہی بڑے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2oq5ruE

via Blogger https://ift.tt/2PU2UWg
August 31, 2018 at 01:08AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment