Ads

کوٹلی میں پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم، متعدد زخمی

 مظفر آباد: نکیال میں ” ویلکم عمران خان” ریلی کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں تصادم کے دوران متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپیرس نیوزکے مطابق نکیال میں ” ویلکم عمران خان” ریلی شرکاء کو پراوا چوک میں جلسہ گاہ کی جانب جانے سے روکا  جس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مزاحمت شروع کردی اور بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی، تصادم کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ریلی شرکاء کو پراوا چوک میں دفعہ 144 کے باعث جلسہ کرنے سے روکا جس پر سیاسی جماعت کے کارکن مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کردیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شدید زخمی ہوگئے، مشتعل افراد پر قابو پانے کے لئے پولیس نے شیلنگ بھی کی تاہم اہلکاروں کی کمی کے باعث حالات کشیدہ ہیں اس لئے مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔

 

The post کوٹلی میں پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم، متعدد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2oczRk3
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment