Ads

برطانوی ہائی کمشنر کی اردو میں پاکستان کے جشن آزادی کی مبارک باد

 اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر نے اردو میں پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے یوم آزادی پاکستان پر پاکستانی عوام کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پیغام اردو میں دیا گیا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پاکستانی عوام کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی 71 وہیں سالگرہ ہے، میں 12 سال سے پاکستان آرہا ہوں اور 5 سال قیام بھی کیا ہے، میرا پاکستان سے دوستی کا ایک خاص رشتہ بن گیا ہے۔

تھامس ڈریو نے کہا کہ یقین ہے کہ پاکستان کا مستقبل بہت شاندار ہے، برطانوی حکومت اور عوام پاکستان کی ترقی میں ہرممکن تعاون کرے گی، آپ سب کو پاکستان کی سالگرہ مبارک ہو۔ پاکستان زندہ باد۔

The post برطانوی ہائی کمشنر کی اردو میں پاکستان کے جشن آزادی کی مبارک باد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KSCUXt
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment