Ads

عمران خان نے خیبرپختونخوا میں صوبائی کابینہ کی منظوری دے دی

بنی گالہ: تحریک انصاف کی قیادت نے خیبرپختونخوا میں دس رکنی حکومتی کابینہ کی منظوری دے دی ہے جس میں ایک خاتون وزیر بھی شامل ہیں۔ 

بنی گالہ میں ہونے والی طویل مشاورت کے بعد تحریک انصاف کی قیادت نے خیبرپختونخوا کابینہ کی منظوری دے دی ہے۔ مشاورتی اجلاس میں نومنتخب وزیراعلیٰ محمود خان، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے بھی شرکت کی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دس رکنی کابینہ کی منظوری دے دی ہے، اختلافات سے بچنے کے لیے وزراء کے ناموں کو خفیہ رکھا جارہا ہے اور عمران خان کی ہدایت کے مطابق ناموں کو ظاہر نہیں کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں زیادہ تر گزشتہ حکومت کے وزراء بھی شامل ہیں، عاطف خان اور شہرام خان کو سینئر صوبائی وزیر کی منظوری دے دی گئی ہے۔

The post عمران خان نے خیبرپختونخوا میں صوبائی کابینہ کی منظوری دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wagzPN
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment