Ads

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ عہدے سے مستعفیٰ

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ عہدے سے مستعفیٰ

 لاہور: گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا اور بار کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے گورنر پنجاب کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت نے جس اعتماد کا اظہار کیا انہوں نے اس پر پورا اترنے کی کوشش کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : گورنر سندھ محمد زبیر نے استعفیٰ دے دیا

رفیق رجوانہ نے کہا کہ گورنر پنجاب کی حیثیت سے وکلا کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جب کہ بار میرا کا گھر ہے اور آج دوبارہ اپنے گھر واپس آگیا ہوں، کالا کوٹ پہن کے عملی زندگی کا آغاز کیا اور آج دوبارہ کالا کوٹ پہن لیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں گورنر سندھ بننے والے محمد زبیر عمر نے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  نے کراچی سے پارٹی کے سینئر رہنما عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

The post گورنر پنجاب رفیق رجوانہ عہدے سے مستعفیٰ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Bl1z7Q

via Blogger https://ift.tt/2PaRvkl
August 15, 2018 at 01:53AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment