Ads

چین امریکی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، پینٹاگون

 واشنگٹن: امریکی وزارت دفاع  پینٹاگون نے انکشاف کیا ہے کہ چین بحرالکاہل میں امریکی تنصیبات کو تباہ کرنے کے لیے بم اور میزائل حملہ کرنے کی تربیت حاصل کر رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت دفاع کے مرکزی دفتر پینٹاگون نے اپنی سالانہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ چینی افواج امریکی اور اتحادی افواج کی تنصیبات پر بم اور میزائل حملے کی اپنی استعداد کو بڑھانے کی تیاریاں کر رہی ہیں اور ان کا ہدف بحرالکاہل میں موجود امریکی اور اتحادی فوج کی تنصیبات ہو سکتی ہیں۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی بحری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے تین سال سے خصوصی تربیت حاصل کررہی ہے جب کہ بحری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے اور آتشی مواد لے جانے والے میزائل بنا رہا ہے جس کے لیے چین نے دفاعی بجٹ کو 190ارب ڈالر تک کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی تنازعے سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ جس سے خطے میں قائم امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

The post چین امریکی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، پینٹاگون appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PifcYk
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment