Ads

کراچی سے پی ٹی آئی کا رکن قومی اسمبلی مبینہ اشتہاری نکلا

کراچی: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 254 عزیزآباد سے تحریک انصاف کے کامیاب امیدوار محمد اسلم کا اسمگلنگ کیس میں اشتہاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے عزیزآباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 254 سے کامیاب ہونے والے تحریک انصاف کے امیدوار محمد اسلم مبینہ طور پر اشتہاری نکلے۔ حلقہ این اے 254 سے اسلم خان کے مدمقابل  ایم کیوایم پاکستان کے امیدوار شیخ صلاح الدین عدالتی فیصلہ لے کر ریٹرننگ آفس پہنچ گئے ہیں۔

شیخ صلاح الدین نے ریٹرنگ افسر کو کسٹم کورٹ کا فیصلہ پیش کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ اسلم خان اسمگنگ کے کیس میں مفرور تھا، 29 اکتوبر1997 کو کسٹم کورٹ نے اسلم خان کو اشتہاری قرار دیا تھا، اسلم خان نے انتخابی دستاویزات میں حقائق چھپائے اس لئے وہ صادق و امین نہیں رہے، الیکشن کمیشن اسلم خان کو نااہل قرار دے۔  شیخ صلاح الدین نے مقامی عدالت کی جانب سے اسلم خان کو اشتہاری قراردیئے جانے والا حکم نامہ بھی پیش کیا۔

The post کراچی سے پی ٹی آئی کا رکن قومی اسمبلی مبینہ اشتہاری نکلا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LMMsJ9
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment