Ads

افغان شہری کے رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہونے کا انکشاف

افغان شہری کے رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہونے کا انکشاف

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کےحلقہ پی بی 26 سے کامیاب قرار دیئے گئے امیدوار احمد علی کے مبینہ طور پر افغان شہری ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احمد علی کوئٹہ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 26 سے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار تھے اور انہوں نے 5117 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ ذرائع کے مطابق نادرا نے احمد علی کا شناختی کارڈ بلاک کیا تھا اور ریٹر نگ آفیسر نے کاغذات مسترد کردیئے تھے۔

احمد علی نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد  الیکشن ٹریبونل سے رابطہ کیا تھا جس پر ٹربیونل نے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کے لئے مشروط اجازت دی تھی، ٹربیونل کی جانب سے احمد علی کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ 3 ماہ کے اندر شناختی کارڈ پیش کرے اور اس وقت تک ٹر یبونل کے فیصلے کا انتظار ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد علی نے ہزارہ ڈیموکر یٹک پارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی، ٹر یبونل کے فیصلے کا انتظار ہے، 3 ماہ تک ٹر یبونل کے فیصلے پر عملدر آمد کیا جائے گا، اس کے بعد کامیابی کا نو ٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

The post افغان شہری کے رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہونے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LKgu07

via Blogger https://ift.tt/2AxfcQC
August 02, 2018 at 03:58AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment