ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما نے سلمان خان کی شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔
بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما نے ان کے شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب چاہتے ہیں سلمان بھائی شادی کرلیں لیکن میں نے انہیں ہمیشہ کام کرتے ہوئے ہی دیکھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم ان پر شادی کے لیے دباؤ بھی نہیں ڈالتے۔
آیوش نے مزید کہا کہ سلمان خان اس وقت اچھی زندگی گزاررہے ہیں، بیوی ہوگی تو گھر جانا پڑے گا اور کام اور گھر کے درمیان وقت بٹ جائے گا لہٰذا مجھے نہیں لگتا کہ بھائی کے پاس ابھی گھر اوربیوی کے لیے ٹائم ہے۔
آیوش شرما نے اپنی اور ارپیتا کی شادی کا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ جب میں سلمان خان کے پاس ان کی بہن ارپیتا کا ہاتھ مانگنے گیا تو ان سے بات کرنے کی ہمت نہیں ہورہی تھی اور ڈر کے مارے میرے پسینے چھوٹ گئے تھے تاہم سلمان بھائی نے پہلی ملاقات میں ہی ہماری شادی کے لیے ہاں کردی تھی۔
واضح رہے کہ سلمان خان کے ہوم پروڈکشن میں بننے والی آیوش شرما کی پہلی فلم’’لوراتری‘‘5 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
The post سلمان خان شادی کیوں نہیں کررہے؛ بہنوئی نے وجہ بتادی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NB7mHS
0 comments:
Post a Comment